ہوم English

ایونٹ

ایونٹ کی ویب سائٹ، آپ کے اپنے کام سے بنی۔

ڈیکوریٹر، کیٹرر یا مارکی کو لوگ اس کا پچھلا کام دیکھ کر چنتے ہیں۔ اس لیے سائٹ پر سب سے پہلے آپ کی تصویریں اور ویڈیوز ہوتی ہیں، پھر آپ کی سروسز اور پیکجز، اور ہر بکنگ کی بات آپ کے واٹس ایپ پر آتی ہے۔

ایونٹ کی سائٹ میں کیا ہوتا ہے

مفت گائیڈ: گوگل میپس لسٹنگ کی چیک لسٹ

Sitey پر ایونٹ کا کاروبار

اس کے علاوہ مارکی، ڈیکور، کیٹرنگ اور فوٹوگرافی کے 44 نمونے بھی ہیں، پبلک گوگل لسٹنگ سے بنائے گئے تاکہ آپ دیکھ سکیں آپ کے کام کی سائٹ کیسی لگے گی۔ یہ نمونے ہیں، ہمارے کسٹمر نہیں۔ نمونے دیکھیں

کتنا خرچ آئے گا

آپ کا کاروبار ویب سائٹ ویب سائٹ + گوگل
چھوٹی دکان
سیلون، کلینک، بوتیک، جم یا چھوٹا کچن۔ چند سروسز، لمبی فہرست نہیں۔
Rs 5,000
+ Rs 2,500/ماہانہ
Rs 3,500
+ Rs 4,500/ماہانہ
بڑا کاروبار
سو سے زیادہ آئٹمز، سائز کے حساب سے ریٹ، کئی برانچ — یا مارکی، کیٹرر اور ایونٹ کا کام جہاں ایک بکنگ بڑی ہوتی ہے۔
Rs 20,000 سے
+ Rs 8,000/ماہانہ
Rs 14,000 سے
+ Rs 15,000/ماہانہ
شادی ہال یا کئی برانچ
شادی ہال، یا بڑے شہر میں کئی پتوں سے چلنے والا کاروبار۔
Rs 30,000 سے
+ Rs 15,000/ماہانہ
Rs 21,000 سے
+ Rs 25,000/ماہانہ

ڈیکوریشن یا غباروں کی دکان عام طور پر پہلی لائن میں آتی ہے۔ مارکی یا کیٹرر، جہاں ایک بکنگ بڑی ہوتی ہے، دوسری میں؛ شادی ہال تیسری میں۔ پکا ریٹ کام شروع ہونے سے پہلے لکھ کر دیا جاتا ہے۔ قیمت کا صفحہ

ایونٹ والے اکثر یہ پوچھتے ہیں

میرا زیادہ تر کام فون میں ویڈیوز کی شکل میں ہے، کافی ہے؟

بالکل۔ عامر برتھ ڈے ڈیکوریشن کی سائٹ انہی ویڈیوز سے بنی ہے جو انہوں نے واٹس ایپ پر بھیجیں۔

پیکج کے ریٹ دکھاؤں یا نہیں؟

آپ کی مرضی۔ کچھ لوگ شروع کا ریٹ دکھاتے ہیں تاکہ گاہک کو اندازہ ہو؛ کچھ صرف سروسز لکھتے ہیں اور ریٹ واٹس ایپ پر بتاتے ہیں۔ سائٹ دونوں طرح چلتی ہے۔

کیا لوگ سائٹ پر تاریخ بک کر سکتے ہیں؟

بکنگ واٹس ایپ پر شروع ہوتی ہے: بٹن میسج تیار کر کے کھولتا ہے، اور تاریخ آپ خود کنفرم کرتے ہیں۔ سائٹ پر نہ آن لائن کیلنڈر ہے نہ پیمنٹ۔

کتنا وقت لگتا ہے؟

تصویریں اور ویڈیوز بھیجنے کے عام طور پر چند دن بعد آپ چلتی ہوئی سائٹ دیکھ لیتے ہیں۔

اپنے کاروبار کا نام بھیجیں

گوگل لسٹنگ دیکھ کر بتا دیں گے کہ آپ کس لائن میں آتے ہیں اور کتنا بنے گا، لکھ کر، آپ کے ہاں کہنے سے پہلے۔

واٹس ایپ پر بات کریں