مفت کال بک کریںEnglish

Sitey · مفت ٹولز

مفت شادی کارڈ ڈیزائن میکر

اپنا شادی کارڈ اردو یا انگریزی میں بنائیں، واٹس ایپ کے لیے یا پرنٹ کے لیے۔ شاہی محراب سے گیندے کے پھولوں والی مہندی تک، چھ ڈیزائن، سب مفت۔

مفت شادی کارڈ ڈیزائن میکر

ایڈیٹر کھل رہا ہے…

کیسے بنائیں

  1. تقریب اور ڈیزائن چنیںولیمہ، مہندی، نکاح، بارات یا شادی، اور چھ میں سے ایک ڈیزائن۔
  2. نام اور تفصیل لکھیںدولہا دلہن، منجانب، تاریخ، وقت اور مقام۔ اردو یا انگریزی۔
  3. سائز چنیںپرنٹ کے لیے 5 × 7 انچ، 4 × 6 انچ یا A5؛ بھیجنے کے لیے واٹس ایپ اسٹیٹس یا مربع پوسٹ۔
  4. ڈاؤن لوڈ کریں اور بھیجیںپرنٹ کے لیے PDF، واٹس ایپ کے لیے PNG یا JPG۔ فون پر سیدھا واٹس ایپ پر بھیجیں۔
آواز کے ساتھ دیکھیں
ولیمے کا کارڈ تیس سیکنڈ میں، مفت 0:33

ڈیزائن

ایک کارڈ، ہر تقریب

ہر ڈیزائن ولیمہ، مہندی، نکاح، بارات اور شادی کے لیے چلتا ہے: "تقریب" بدلیں اور عنوان اور دعوت کی لائن ساتھ بدل جائیں گی۔

نستعلیق میں اردو کارڈ

اردو میں لکھیں، کارڈ نستعلیق میں بنے گا، جیسے چھپے ہوئے شادی کارڈ ہوتے ہیں۔ تاریخ اور فون نمبر ملا کر لکھیں، پھر بھی صحیح پڑھے جائیں گے۔

واٹس ایپ یا پرنٹ

آج کل زیادہ تر دعوت نامے واٹس ایپ پر جاتے ہیں: لمبی تصویر کے لیے "واٹس ایپ اسٹیٹس" چنیں۔ پرنٹ کے لیے 5 × 7 انچ چنیں اور PDF ڈاؤن لوڈ کریں۔

سوالات

کیا شادی کارڈ میکر واقعی مفت ہے؟

جی ہاں۔ ہر ڈیزائن، ہر سائز اور ہر فائل مفت ہے، نہ اکاؤنٹ نہ سائن اپ۔ جتنے کارڈ چاہیں ڈاؤن لوڈ کریں۔

کیا کارڈ اردو میں بن سکتا ہے؟

جی ہاں۔ نام اور تفصیل اردو میں لکھیں، کارڈ اصل نستعلیق میں بنے گا، وہی خط جو چھپے ہوئے اردو کارڈز میں ہوتا ہے۔ تاریخ اور فون نمبر اردو کے اندر بھی صحیح پڑھے جاتے ہیں۔

پرنٹ کی دکان پر کون سی فائل لے جائیں؟

PDF۔ یہ ویکٹر ہوتی ہے، اس لیے ہر سائز پر حروف صاف رہتے ہیں، اور کارڈ کا سائز بالکل صحیح ہوتا ہے (5 × 7 انچ، 4 × 6 انچ یا A5)۔ 300 یا 600 DPI کی PNG بھی اچھی پرنٹ ہوتی ہے۔

کیا آپ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں؟

نہیں۔ فائل ڈاؤن لوڈ کریں اور جس دکان سے چاہیں پرنٹ کروائیں، یا واٹس ایپ پر بھیج دیں۔ Sitey پرنٹ یا ڈیلیوری نہیں کرتا۔

کیا sitey.pk واٹر مارک ہٹ سکتا ہے؟

جی ہاں، مفت میں: ڈاؤن لوڈ کے نیچے "مزید آپشن" کھولیں اور بند کر دیں۔ یہ ایک باریک لائن ہے اور رکھیں تو ہمیں خوشی ہوگی، مگر کارڈ آپ کا ہے۔

کیا میرے نام اور تفصیل کہیں اپ لوڈ ہوتے ہیں؟

نہیں۔ کارڈ آپ کے اپنے فون یا کمپیوٹر پر بنتا ہے۔ آپ کے نام، تاریخیں اور تصویریں ہمیں نہیں بھیجی جاتیں۔

کیا کارڈ اینیمیٹڈ ویڈیو میں مل سکتا ہے؟

جی ہاں۔ ڈاؤن لوڈ کے نیچے "اینیمیٹڈ دیکھیں" دبائیں اور اپنا کارڈ چلتا ہوا دیکھیں۔ مکمل ویڈیو 15 سیکنڈ کی، موسیقی کے ساتھ، واٹس ایپ اور اسٹیٹس کے لیے فل HD میں، Rs 1,500 کی، 24 گھنٹوں میں تیار اور ایک تبدیلی مفت۔ وہیں سے واٹس ایپ پر آرڈر کریں۔

مزید مفت فارمیٹ

کاروبار آن لائن بھی چاہیے؟

Sitey پاکستانی کاروبار کی ویب سائٹ اور گوگل لسٹنگ بناتا ہے۔ تصدیق شدہ چھوٹے کاروبار کو سیٹ اپ پر 90% رعایت، اور ہر ہفتے تین کاروبار بالکل مفت۔

مفت ویب سائٹ کی پیشکش