مفت کال بک کریںEnglish

قیمت

پاکستان میں ویب سائٹ کی قیمت: ریٹ پہلے سے لکھے ہیں، پوچھنا نہیں پڑتا۔

ویب سائٹ ایک بار بن کر رہ جائے تو چند مہینوں میں پرانی لگنے لگتی ہے — ٹائم غلط، ریٹ پرانے، تصویریں دو سال پہلے کی۔ کام تب چلتا ہے جب کوئی اسے اور آپ کی گوگل لسٹنگ کو اپ ڈیٹ رکھے۔ اس لیے ریٹ کے دو حصے ہیں: بنانے کا، اور چلانے کا۔

آپ کا کاروبار ویب سائٹ ویب سائٹ + گوگل
چھوٹی دکان
سیلون، کلینک، بوتیک، جم یا چھوٹا کچن۔ چند سروسز، لمبی فہرست نہیں۔
Rs 5,000
+ Rs 2,500/ماہانہ
Rs 3,500
+ Rs 4,500/ماہانہ
ریسٹورنٹ یا دکان
مینو یا ریٹ لسٹ، تقریباً چالیس آئٹمز تک، ایک یا دو برانچ۔
Rs 10,000 سے
+ Rs 4,000/ماہانہ
Rs 7,000 سے
+ Rs 6,000/ماہانہ
بڑا کاروبار
سو سے زیادہ آئٹمز، سائز کے حساب سے ریٹ، کئی برانچ — یا مارکی، کیٹرر اور ایونٹ کا کام جہاں ایک بکنگ بڑی ہوتی ہے۔
Rs 20,000 سے
+ Rs 8,000/ماہانہ
Rs 14,000 سے
+ Rs 15,000/ماہانہ
شادی ہال یا کئی برانچ
شادی ہال، یا بڑے شہر میں کئی پتوں سے چلنے والا کاروبار۔
Rs 30,000 سے
+ Rs 15,000/ماہانہ
Rs 21,000 سے
+ Rs 25,000/ماہانہ

ریٹ روپے میں۔ «سے» کا مطلب کم از کم — اصل ریٹ اس پر ہے کہ آئٹم کتنے ہیں اور برانچ کتنی، اور کام شروع ہونے سے پہلے آپ کو لکھ کر مل جاتا ہے۔ چھوٹی دکان کا ریٹ فکس ہے۔

اگر کبھی چھوڑنا ہو: کوئی کانٹریکٹ نہیں، اور آپ کی تصویریں، مینو، ریٹ اور لکھائی آپ کو دے دی جاتی ہیں۔ آپ کے نام پر رجسٹر .pk ڈومین آپ ہی کا رہتا ہے۔ کچھ روکا نہیں جاتا۔

ہر ایک میں کیا کیا ہے، پوری تفصیل: کاروبار کی ویب سائٹ · ریسٹورنٹ کی ویب سائٹ · گوگل لسٹنگ · ویب سائٹ + گوگل · شادی ہال کا بکنگ سسٹم · کسٹم کام۔

ویڈیو ایڈٹ یا کلر گریڈنگ چاہیے؟ وہ کراچی کی ہماری پوسٹ پروڈکشن ٹیم کی الگ سروس ہے: سائٹی ایڈٹ۔

دوسرے اسٹوڈیوز سے موازنہ: پاکستان میں 2026 میں ویب سائٹ کتنے کی بنتی ہے، پانچ شائع شدہ ریٹ لسٹوں کے ساتھ۔

کوئی بھی ریٹ دو سال کے حساب سے ملائیں

جو ریٹ آپ کو ملا ہے وہ لکھیں۔ یہ 24 مہینوں کی ڈومین، ہوسٹنگ اور پیسوں والی تبدیلیاں جوڑ کر Sitey کے پلان کے ساتھ رکھ دیتا ہے۔ شروع کے نمبر ویب سائٹ کے خرچ والی گائیڈ کی مثال ہیں۔

آپ کو ملا ریٹ

دو سالRs 96,000

Sitey

بنانے کا Rs 5,000، پھر Rs 2,500 ماہانہ۔

ہوسٹنگ اور تبدیلیاں ماہانہ میں شامل ہیں۔

دو سالRs 65,000

دو سال میں Sitey Rs 31,000 کم پڑتا ہے۔

«چھوٹی دکان» کے علاوہ پلان «سے» والے ریٹ ہیں، اصل ریٹ پہلے لکھ کر ملتا ہے۔ سال کا اکٹھا دینے پر دو مہینے مفت ہوتے ہیں، وہ یہاں نہیں گنے گئے۔

آپ کس میں آتے ہیں؟

یہ آپ کی گوگل لسٹنگ دیکھ کر پہلے طے ہو جاتا ہے: آپ کتنے آئٹم بیچتے ہیں، برانچ کتنی ہیں، آپ کے کام میں ایک کسٹمر سے اوسطاً کتنا بنتا ہے، اور شہر کون سا ہے۔

دونوں میں کیا کیا ملتا ہے

گوگل والے میں اس کے علاوہ کیا ہے

صرف آپ کی گوگل لسٹنگ

ویب سائٹ کی ضرورت نہیں۔ ویب سائٹ پہلے سے ہے، یا بس گوگل میپس پر ٹھیک سے نظر آنا ہے؟ آپ کی گوگل بزنس پروفائل بنا کر، ٹھیک کر کے اپ ڈیٹ رکھی جاتی ہے — الگ سے۔

آپ کا کاروبار ایک بار کا خرچ ماہانہ دیکھ بھال (اگر چاہیں)
چھوٹی دکان Rs 3,000 Rs 2,000/ماہانہ
ریسٹورنٹ یا دکان Rs 5,000 سے Rs 2,000 سے/ماہانہ
بڑا کاروبار Rs 8,000 سے Rs 7,000 سے/ماہانہ
شادی ہال یا کئی برانچ Rs 12,000 سے Rs 10,000 سے/ماہانہ

ایک بار کا مطلب ایک بار: بنتے وقت جتنی مرضی تبدیلیاں، جب تک آپ مطمئن نہ ہوں۔ ماہانہ دیکھ بھال آپ کی مرضی پر ہے، جب کہیں بند۔

ایک بار کے کام میں

ماہانہ دیکھ بھال میں

ویب سائٹ بھی چاہیے؟ اوپر ویب سائٹ + گوگل والے کالم میں یہ سب پہلے سے شامل ہے۔

گوگل لسٹنگ سروس کی پوری تفصیل ←

اپنی گوگل لسٹنگ کے بارے میں پوچھیں

کیا نہیں ملتا

اسٹاک، گاہکوں کے کھاتے یا بکنگ کا سسٹم چاہیے، یا کچھ اور جو اِن پلانز میں نہیں؟ وہ کسٹم کام ہے: بتائیں کیا چاہیے، اور کچھ بننے سے پہلے پکا ریٹ لکھ کر ملے گا۔

لوگ اکثر یہ پوچھتے ہیں

چھوڑنا چاہوں تو؟

جب مرضی چھوڑ دیں۔ نہ کوئی کانٹریکٹ، نہ نوٹس، نہ چھوڑنے کی فیس۔ سائٹ بند ہو جائے گی، لیکن آپ کا سارا سامان — تصویریں، مینو، ریٹ اور لکھائی — آپ کو دے دیا جاتا ہے۔ کچھ روکا نہیں جاتا۔

ڈومین کس کا ہوتا ہے؟

اگر آپ اپنا .pk ڈومین لیتے ہیں تو وہ آپ کے نام پر رجسٹر ہوتا ہے اور آپ ہی کا رہتا ہے، چاہے آپ آگے ہمارے ساتھ کام کریں یا نہ کریں۔ مفت والا yourname.sitey.pk پتہ Sitey کے ڈومین کا حصہ ہے، اس لیے وہ ساتھ نہیں جاتا۔

ماہانہ کیوں؟ ایک دفعہ بنا کر دے دیں۔

بنا کر چھوڑ دینا آسان ہے، لیکن پھر سائٹ پرانی ہو جاتی ہے — ٹائم غلط، ریٹ پرانے، تصویریں دو سال پہلے کی۔ ماہانہ میں ہوسٹنگ ہے، جتنی مرضی چھوٹی تبدیلیاں، اور گوگل والے میں ہر مہینے لسٹنگ کا کام۔ صرف ویب سائٹ چاہیے تو پہلا کالم دیکھ لیں۔

گوگل لسٹنگ کے کام میں کیا ہوتا ہے؟

ہر مہینے: گوگل پر پوسٹس (آفر، نئے آئٹم)، ہر ریویو کا جواب، نئی تصاویر، اوقات درست رکھنا (رمضان، عید، چھٹیاں)، اور مہینے کے آخر میں واٹس ایپ پر رپورٹ — کتنے لوگوں نے آپ کو گوگل پر دیکھا، کتنوں نے کال کی، کتنوں نے راستہ پوچھا۔ یہ گوگل کے اپنے نمبر ہوتے ہیں۔

کیا آپ گوگل پر نمبر ایک کر دیں گے؟

نہیں، اور جو یہ وعدہ کرے اس پر یقین نہ کریں۔ سائٹ ایسی بنتی ہے کہ گوگل اسے ٹھیک پڑھ سکے، اور لسٹنگ چلتی رہے۔ رینکنگ کا فیصلہ گوگل کرتا ہے، کوئی اور نہیں۔

پاکستان میں ویب سائٹ بنوانے کا خرچ کتنا ہے؟

Sitey کے ساتھ چھوٹی دکان کی ویب سائٹ Rs 5,000 میں بنتی ہے اور Rs 2,500 ماہانہ، ہوسٹنگ اور تبدیلیاں شامل۔ ریسٹورنٹ یا بڑی دکان کی Rs 10,000 + Rs 4,000 ماہانہ سے۔ پاکستان کی قیمتوں والی گائیڈز کے مطابق باہر سادہ کاروباری ویب سائٹ Rs 15,000 سے Rs 80,000 میں بنتی ہے، سالانہ ہوسٹنگ الگ۔ پورا موازنہ ویب سائٹ کے خرچ والی گائیڈ میں ہے: sitey.pk/ur/guides/website-cost-pakistan/

پیسے کیسے دینے ہیں؟

جاز کیش، ایزی پیسہ یا بینک ٹرانسفر۔ پہلے بنانے کا، پھر ہر مہینے۔ سال کا اکٹھا دے دیں تو دو مہینے مفت۔

اپنا ریٹ پتہ کریں

اپنے کاروبار کا نام بھیج دیں۔ گوگل لسٹنگ دیکھ کر بتا دیں گے کہ آپ کس میں آتے ہیں اور کتنا بنے گا — لکھ کر، آپ کے ہاں کہنے سے پہلے۔

واٹس ایپ پر بات کریں